لاہور میں میوزیکل ایوارڈ شو کی رونقیں

January 11, 2019

لاہور میں میوزیکل ایوارڈ شو سجایا گیا  جس میں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا تو پرفارمرز نے پاکستانی گیتوں پر رقص سے سماں باندھ دیا۔

لاہور میں ہونے والے میوزیکل شو میں  گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو خوبصورت شام موسیقی کے رنگوں میں ڈوب گئی ۔ گلوکاروں نے پنجابی گیتوں کا تڑکا بھی خوب لگایا ۔

شو میں پرفارمرز نے گلوکارعلی ظفر کے گیت پر ڈانس پرفارمنس پیش کرکے ماحول گرما دیا  ۔

تقریب کے آخر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے ۔