اسلام آباد میں عروسی ملبوسات کا فیشن شو اور لوک موسیقی کا تڑکہ

January 11, 2019

اسلام آباد میں چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے رنگ یکجا ہوگئے۔ہرعلاقے کے عروسی ملبوسات میں پہنے دلہا دلہن اپنی ثقافت کی نمائندگی کرتے رہے۔ لوک موسیقی نے بھی لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

اسلام آباد میں پاکستانی ثقافت کے حسین رنگوں کی محفل سجائی گئی۔ شادی بیاہ کے موقع پر کسی بھی علاقے کی ثقافت کا اصل روپ دکھائی دیتا ہے۔

گلگت بلتستان کی روایتی دھنوں پر ثقافتی لباس میں ملبوس دلہا دلہن ریمپ پر آئے تو سب نے خوب داد دی۔

 کشمیری موسیقی کے  ساتھ اپنی ثقافت کی عکاسی کرتے خوبصورت جوڑے کو بھی داد ملی۔ سندھ کے جدا رنگ، ملبوسات اور موسیقی کو بھی سراہا گیا۔

پنجابی اور بلوچی بھی اپنے اپنے کلچر کی پہچان کرانے آئے۔ پاکستان کے ثقافتی گلدستے کے سبھی پھول یکجا دیکھ کر شہری خوشی سے نہال ہوگئے۔ گلوکاروں نے اس رنگین تقریب کو اور بھی سریلا بنا دیا۔