ملالہ یوسف زئی ایک اور کتاب کی مصنفہ بن گئیں

January 8, 2019

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ایک اور کتاب کی مصنفہ بن گئیں، کتاب وی آر ڈس پلیسڈ کی رونمائی بدھ کو بھارت میں ہوگی ۔

ملالہ یوسف زئی اپنی نئی کتاب وی آر ڈس پلیسڈ میں بتانے جارہی ہیں ، ہجرت کیا ہوتی ہے، ہجر کا غم کیسا ہوتا ہے، دیار غیر میں مہاجرین پر کیا بیتتی ہے، کتاب کی رونمائی بدھ کو بھارت میں ہوگی۔

ملالہ یوسف زئی کہتی ہیں دنیا میں چھ کروڑ پچاسی لاکھ مہاجرین ہیں جن کا مسائل کا حل آسان نہیں، مگر کوشش کی جائے تو مسائل اگر ختم نہیں تو کم ضرور کئے جاسکتے ہیں۔

کتاب وی آر ڈس پلیسڈ میں ملالہ یوسف زئی کے ساتھ شام ، کولمیبا اور کانگو سے ہجرت کرجانے والی دیگر لڑکیوں پر بیتنے والی کہانیاں بھی شامل ہیں۔