جدید دور میں میک اپ ٹرینڈز سے اپ ڈیٹ رہنا ضروری ہے

January 8, 2019
 

جدید دور میں میک اپ، بالوں اور مہندی کے انداز بدل گئے ہیں، ایسے میں لڑکیاں بھی جدید گُر سیکھ کراپنا سیٹ اپ شروع کرنے کی خواہش مند ہیں۔ مستقبل کی بیوٹیشنز کو ہُنر سکھانے کیلئے اسلام آباد میں خصوصی ورک شاپ ہوئی۔

اسلام آباد میں لڑکیوں اور خواتین کو فیشل، میک اپ، بالوں کی تراش خراش، مہندی اور ریباؤنڈنگ کے نت نئے اندازسکھانے کے لیے خصوصی ورک شاپ ہوئی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ مسلسل بدلتے انداز کی خبر رکھنا بیوٹیشن کیلئے بہت ضروری ہے۔ اس موقع پرشرکاء کا کہنا تھاکہ سینئرسے سیکھ کر نئے ٹرینڈز کا معلوم ہوا ہے۔

سرد موسم میں میک اپ کے بدلتے انداز

ورک شاپ میں خوبصورتی کی آرائش و زیبائش سے  ریمپ پر نمائش تک سب  گر بتائے گئے۔ ایونٹ کے منتظمین کا کہنا تھاکہ روپ کی رنگت نکھارنی ہے تو ٹریننگ کلاسز لینا ضروری ہیں اور جو اس فن کو مہارت سے انجام دے اسے بیوٹیشن کہتے ہیں۔