بےروزگارخواتین کی کمائی کےلیےکیفے

April 14, 2018

اسلام آباد: آج کل بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن اسلام آباد میں خواتین کو گھر بیٹھے روزگار کا ایسا ذریعہ مل گیا کہ نوکری کی تو کوئی ٹینشن ہی نہ رہی۔

صاف ستھرا پرسکون ماحول،عمدہ اور صحت بخش کھانے،اس کیفے میں کھانا بنتا تو نہیں مگر ملتا سب کچھ ہے۔

بے روزگار خواتین اپنے اپنے گھر میں کھانا تیار کرکے یہاں لے آتی ہیں۔جو کھانا بکتا ہے وہ منافع آدھا آدھا تقسیم کرلیاجاتاہے۔ کیفےمالکان بھی خوش اور کھانا بنانے والی خواتین بھی مطمیئن ہیں۔

اس کیفے میں چولہا نہ جلانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس کے دم سے مزید کئی گھروں کا چولہا جل سکے۔

یہ کیفے بے روزگار خواتین کی روزی روٹی اورگاہکوں کے لیے مناسب دام میں پیٹ پوجا کا ذریعہ ہے۔