گیم آف تھرونز کے مناظر55 دنوں میں ریکارڈ

April 14, 2018

لندن : معروف ٹی وی ایچ بی او کی ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز کے سیزن آٹھ میں مختلف جنگی مناظر  کو صرف 55 راتوں کے قلیل عرصے میں ریکارڈ کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا گیا ہے۔

گیم آف تھرونز کے سیزن آٹھ کی عکس بندی زور و شور سے جاری ہے۔ جارج آر آر مارٹن کی کتاب آ سانگ آف آئس اینڈ فائر سے ماخوذ سیریز کی عکسبندی کا آغاز ہو گیا ہے اور جنگ کے مناظر بھی ریکار ڈ کر لئے گئے ہیں۔

آٹھویں سیزن کیلئے ڈیوڈ بینیوف، ڈی بی ویس، ڈیوڈ نٹر اور میگوئل سپوچنک کی مشترکا ڈائریکشن میں بننے والے اس نئے سیزن کی کہانی دو طاقت ور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، جو سات سلطنتوں پر قبضے کیلئے خونی کھیل کھیلتے ہیں۔

چھ قسطوں پر مبنی اس آٹھویں سیزن میں اداکارہ ایملا کلارک، پیٹر ڈنکلیج، لینا ہیڈی، پیٹر ڈنکلیگ، نکولاج کوسٹر اور کٹ ہیرنگٹن سمیت کئی اداکار اپنے پرانے روپ اور کرداروں میں ایک بار پھر جلو آفروز ہوتے دکھائی دینگے۔ لگا تار 55 دن اور راتوں کیلئے آٹھویں سیزن کی شونٹ اور عکس بندی نے ٹیلی ویژن کی تاریخ میں بھی نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

خونی اور جنگی مناظر سے بھرپور محبت اور نفرت کی یہ داستان جلد مداح سال 2019 میں ایک بار پھر ایچ بی او پر دیکھ سکیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امور ٹیلیویژن سیریز گیم آف تھرون گزشتہ سات سیزنز کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے۔