برش اور پینٹ کے بغیر آرٹ کے انوکھے نمونے

tehminaahmed
April 12, 2018

لاہور : مصوری اور نقش نگاری کیلئے اب برش اور پینٹ ہونا ضروری نہیں، لاہور کے ایک شیف نے چھری کانٹوں کو اوزار بنادیا جبکہ پھل اور سبزیاں کینوس بن گئے۔

باریکی سے تراشا گیا گھوڑا اور احتیاط سے بنائی گئیں مچھلیاں، دراصل تربوز اور کدو پر بنائے گئے شیف رضوان کے شاہکار ہیں۔

اپنی خصوصی چھریوں کے ساتھ تصاویر اور نقش نگاری کا کام رضوان 10 سال سے کررہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ تھائی لینڈ اور چین میں یہ فن عام ہے، اب پاکستان میں بھی لوگ سیکھ رہے ہیں۔

اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے رضوان بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کرچکے ہیں،

پھولوں اور تصاویرکے علاوہ رضوان لوگوں کے تصویری خاکے بھی بخوبی بنالیتے ہیں۔