ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

امریکی دنیا میں سب سے زیادہ ٹی وی دیکھنے کے دیوانے

2 years ago

نیویارک : اگر آپ اوسطً دو تین گھنٹے روزانہ ٹی وی کے سامنے گزارتے یا بردباد کرتے ہیں تو پریشان نہ ہو، کیوں کہ کچھ لوگ آپ سے بھی زیادہ وقت ٹی وی کے سامنے گزارتے ہیں، یقین نہ آئے تو کبھی کسی امریکی یا کینیڈین کو دیکھ لیں۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری سروے کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ٹی وی دیکھنے والوں میں امریکیوں کا شمار پہلے نمبر پر ہوتا ہے۔

سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ایک امریکی دن میں چار گھنٹے ٹی وی ضرور دیکھتا ہے، تاہم دیکھا جائے تو دنیا بھر میں ایک آدمی اوسطً تین گھنٹے سے زیادہ ٹی وی نہیں دیکھتا۔

یورو ڈیٹا ٹی وی ورلڈ وائڈ کی جانب سے امریکی اور کینیڈین شہریوں پر مبنی یہ سروے گزشتہ سال کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق ایک ایسے دور میں جب لوگ زیادہ سے زیادہ آن لائن فلموں اور چینلز کی جانب راغب ہو رہے ہیں، اس دور میں بھی امریکیوں کا ٹی وی دیکھنے کا چسکا دلچسپ بات ہے۔

دنیا میں جہاں لوگ نیٹ فلیکس اور ایمیزون کو دیکھنا پسند کرتے ہیں، وہی امریکیوں اور کننیڈین کی بڑی تعداد اب بھی ٹی وی کے سامنے اپنا وقت گزارتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ٹی وی امریکی اور کینیڈین شہری دیکھتے ہیں، سروے میں تیسرا نمبر یورپی شہریوں کا ہے، جو ایک دن میں اوسطً3 گھنٹے اور 49 منٹ ٹی وی کے سامنے گزارتے ہیں۔ روس اور برازیل ترتیب میں اگلے نمبروں پر آتے ہیں۔

سروے میں 95 ممالک کے شہریوں کو شامل کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق شمالی امریکا اور ایشیا میں یہ تناسب کسی حد تک کم ہے، تاہم جنوبی امریکا اور یورپ میں یہ سلسلہ بڑھ رہا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق دنیا میں ٹی وی کے سامنے سب سے کم وقت ایشیائی ممالک کے افراد گزارتے ہیں، جس کا اوسطً دورانیہ دو گھنٹے اور25 منٹ ہیں، جب کہ چین میں یہ دورانیہ اس سے بھی کم ہو کر 2 گھنٹے 12 منٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے لوگ زیادہ تر ریئلیٹی شوز، نوجوانوں کے ڈرامے اور اس سے منسلک پروگرامز آن لائن دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں