کرشناکماری نے روایتی لباس میں سینیٹرکا حلف اٹھایا

Samaa Web Desk
March 12, 2018

اسلام آباد: نئے سینیٹرزکی تقریب حلف برداری میں تھرسےمنتخب سینیٹر کرشنا کماری نے روایتی تھری لباس میں حلف اٹھایا۔ کرشنا کماری کے ساتھ ان کےوالدین بھی تھر کے روایتی لباس میں ملبوس تھے۔

پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرتھر سے منتخب ہونے والی کرشنا کماری کولہی پہلی ہندو خاتون ہیں جو سینیٹ میں خواتین کی نشست پر کامیاب قرار پائیں۔

 

تھری لباس میں سینیٹرکا حلف لینے والی کرشنا کی تصاویران کی جماعت کے مختلف ارکان نے سوشل میڈیا پر شیئرکیں ۔

کرشنا کا تعلق تھرپارکرکے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے۔ 39 سالہ کرشنا کی شادی نویں جماعت میں ہی کردی گئی تھی لیکن انہوں نے تعلیمی سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 2013 میں سندھ یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں ماسٹرزکیا۔