فیض احمد فیض کی 7 بہترین غزلیں / نظمیں

فیض احمد فیض کی 7 بہترین غزلیں / نظمیں

Ambreen Sikander
February 13, 2018

کراچی : اپنی اردو شاعری کے ذریعے لاکھوں کروڑ دلوں پر راج کرنے والے فیض احمد فیض کا 107ء واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ فیض احمد فیض نے آمر سے لے کر محبوب کی محبت اور ہجر و فراق کے تمام ادوار کو خوبصورت طریقے سے اپنے لازوال شاعری میں سامو ڈالا۔

فیض نہ ہم یوسف نہ کوئی یعقوب جو ہم کو یاد کرے

اپنا کیا کنعاں میں رہے یا مصر میں جا آباد ہوئے

فیض احمد فیض کا نسخہ ہائے وفا کا مجموعہ ہر شاعری پسند شخص پسندیدہ کتابوں میں سے ایک ہے۔ ’دست صبا‘،’شام شہریاراں‘، ’نقش فر یادی‘، ’زنداں نامہ‘،’ میرے دل میرے مسافر‘،’ دست تہہ سنگ ‘اور دیگر مجموعات کے خالق اور بیسویں صدی کے ممتاز انقلابی شاعر، صحافی اور مصنف فیض احمد فیض کہ بارے میں اگر یہ کہیں کہ اُردو ادب عہد ساز شاعر فیض احمد فیض پر تاحیات فخر کرتا رہے گا، تو غلط نہ ہوگا۔

ذیل میں فیض احمد فیض کی 107 ویں سالگرہ کے موقع پر چند ایسی ہی مشہور اور شہرہ آفاق غزلیں آُ کی توجہ کیلئے پیش کی جا رہی ہیں۔

ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز میں شہرہ آفاق غزل "مجھ سے پہلی سے محبت میرے محبوب نہ مانگ" نے فیض کی شاعری کے ساتھ انصاف کیا۔

 

 

نیرہ نور کی خوبصورت آواز میں دلوں کو چھو جانے والی جو فیض نے سقوط ڈھاکہ کہ موقع پر کہی تھی۔

 

 

دہشت تنہائی اقبال بانو کی آواز میں

 

 

لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے، ہم دیکھیں گے، یہ غزل بھی اقبال بانو کی آواز میں

 

 

نثار میں تیری گلیوں میں اے وطن کہ چلی کہ رسم کہ نہ کوئی سر اٹھا کہ چلے خوبصورت الفاظ کی ادائیگی فیض احمد فیض کی اپنی آواز میں

 

 

میرے دل میرے مسافر، ٹینا ثانی کی آواز میں

 

 

گلوں میں رنگ بھرے، چلے آؤں کہ گلشن کا روبار چلے، شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آواز میں