بارش، طلبہ اور مزے مزے کے کھانے

February 12, 2018

پشاور : پشاور میں موسم کی انگڑائی، بارش نے ٹھنڈ میں اضافہ کیا تو طلبہ بھی دیسی پکوانوں سے لطف اٹھانے نکل پڑے۔

بارش نے موسم جل تھل کیا تو پشاور یونیورسٹی کے طالب علم بھی پڑھائی چھوڑ چھاڑ کر کینٹین جا پہنچے، کسی نے انڈے پراٹھے کا لطف اٹھایا تو کسی نے سموسوں، پکوڑوں پر ہاتھ صاف کیا۔

ٹھنڈے ٹھار موسم میں کاروبار گرم ہونے پر بیچنے والوں کی بھی ہوئی خوب چاندی، یخ بستہ ہواؤں اور بارش کا مزہ گرما گرم چائے نے بھی دوبالا کیا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.