ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

واکا واکا گرل شکیرا کتنے سال کی ہوگئیں؟؟

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کولمبا : کولمبین گلوکارہ اور واکا واکا گرل کے نام سے مشہور شکیئرا آج اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔ حسین اتفاق کہیں کہ معروف فٹ بالر فیراڈ بیک جو ان کے شوہر ہیں، ان کی سالگرہ بھی آج ہی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کے مداح آج ان کی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ معروف کولمبین گلوکارہ شکیرا نے تیرہ سال کی عمرمیں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے واکا واکا گانے نے انہیں مزید شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

نوئے کی دہائی کے شروعات میں شکیئرا کا پہلا البم ریلیز ہوا جس نے خوب شہرت حاصل کی۔ شکیرا نے اپنے پانچویں البم سے انگلش میوزک میں انٹری دی ،اور ان کے البم کا گانا وین ایور وین ایور 2002 کا بیسٹ سیلنگ سونگ رہا۔

فیفا ورلڈ کپ 2010کے گانے واکا واکا سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اورانہیں ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کیا گیا۔

شکیئرا کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے مداحوں نے ان یلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube