شہزادے کا منگیترکے ساتھ اکانومی کلاس میں سفر

January 2, 2018

سال نو کو چھوٹے برطانوی شہزادے پرنس ہیری اوران کی منگیتر اداکارہ میگھن مارل نے ذرامختلف انداز میں منایا۔ سیروتفریح کے لیے ہوائی جہازکا سفر کیا مگر اکانومی کلاس میں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نئے سال کی خوشیاں منانے فرانس کے ساحلی تفریحی مقام فرنچ ریورا گئے۔ دونوں نے ہیتھروائرپورٹ سے فرانسیسی شہر نیس تک برٹش ائرویز کی اکانومی کلاس میں سفرکیا۔

عام عوام کے درمیان سفر اتنا بھی آسان نہ تھا، پرنس ہیری اور ان کی منگیتر مسافروں کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے سب سے پہلے جہاز میں سوار ہوکر پچھلی نشستوں پر بیٹھے۔ اس کے علاوہ پرنس ہیری نے بیس بال کیپ اور میگھن نے سیاہ ٹوپی بھی پہنے رکھی۔ دونوں کی نشستیں جہاز کے ٹوائلٹ کے پاس تھیں۔

شاہی خاندان کا حصہ بننے والی اداکارہ میگھن مارکل کی زندگی کا تو شاید یہ پہلا اکانومی کلاس سفرہو لیکن شہزادہ ہیری اس سے قبل 2014 میں اکانومی کلاس کے ذریعے نیویارک سے واشنگٹن جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 36 سالہ میگھن ، ہیری سے عمر میں 4 سال بڑی ہیں۔ دونوں کی شادی رواں سال 19 مئی کو ہوگی جبکہ شادی کے بعد اداکارہ برطانوی شہریت اختیار کریں گی۔ سماء