کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

Samaa Web Desk
January 12, 2018

کراچی : کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول 2018ء کا آغاز ہوگیا، مزے مزے کے کھانوں سے سجے ایونٹ میں شرکت کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد بے نظیر بھٹو پارک پہنچ رہی ہے۔

کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول 2018ء کا بے نظیر بھٹو پارک میں آغاز ہوگیا، ایونٹ 12 سے 14 جنوری تک جاری رہے گا۔

فیسٹیول میں پہلے (جمعہ 12 جنوری) دن شام 4 بجے سے رات ساڑھے 10 بجے، دوسرے دن (ہفتہ 13 جنوری) دوپہر ساڑھے 12 سے رات ساڑھے دن جبکہ تیسرے دن (اتوار 14 جنوری) کو دوپہر ساڑھے 12 سے رات 10 بجے تک لوگ مزے مزے کے کھانوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔

ایونٹ میں دیسی، کانٹینینٹل، فاسٹ فوڈ اور ڈیزرٹ کے 125 اسٹالز لگائے گئے ہیں، کراچی کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد کے بھی اسٹالز لگیں گے، ساتھ ہی لائٹ ریفریشمنٹ کا بھی انتظام ہے، جہاں لوگ اپنے من پسند کھانوں کے ساتھ ساتھ مختلف ایونٹس سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ سماء