سعودیہ عرب میں خواتین کیلئے پہلے شو روم کا افتتاح

January 12, 2018

جدہ : سعودی عرب میں خواتین کیلئے مخصوص پہلے گاڑیوں کے شو روم کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

دلکش چچماتی جدید گاڑیوں کی شوقین خواتین اس شو روم میں بڑی تعداد میں آرہی ہیں اور اپنی پسندیدہ گاڑی کا انتخاب کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

جدہ کے مشہور شاپنگ مال ریڈ سِی پورٹ آف جدہ میں کھلنے والے اس کار شو روم میں ہر رنگ اور ڈیزائن کی بیش قیمت گاڑی موجود ہے جو سعودی عرب کا اپنی نوعیت کا پہلا کار شو روم بھی ہے۔

اس شو روم میں صرف اور صرف خواتین کا داخلہ ہی ممکن ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.