اسلام آباد کی سیر کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

January 10, 2018

اسلام آباد: شہر بے مثال کی سیر کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اب سیاحوں کو وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے ، وفاقی دارالحکومت میں سٹی ٹوررازم کا آغاز کردیا گیا۔

مسکراتے ستاروں سے سجی یہ خوبصورت گاڑیاں اب سیاحت کے دلدادہ افراد کو شہربے مثال کا حسن دکھائیں گی، وفاقی دارالحکومت کے خوبصورت مقامات کی سیر کرائیں گی۔

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے شہریوں کو اسلام آباد کی سیر کروانے کے لیے بسیں، کوسٹرز، کاریں اور وی آئی پیز کے لیے لیموزین گاڑیاں تیار کرلیں۔

فیصل مسجد ، دامن کوہ، لیک ویو، شاہدرہ اور سید پور ویلج سمیت مختلف مقامات کی سیر کروانے کے لئے یہ سروس طلبہ کو تعلیمی اداروں سے بھی اُٹھایا کرے گی۔

عام شہریوں کے لئے ان گاڑیوں کا کرایہ سات سو روپے فی کس ہوگا، سیروسیاحت کے فروغ کے لئے سٹی ٹوارزم کا آغاز خوش آئند تو ضرور ہے لیکن یہ سروس کتنے عرصے تک چلے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.