پشاور وومن یونیورسٹی میں ہونے والے فن فئیر

December 5, 2017

پشاور: وومن یونیورسٹی میں ہونے والے فن فئیر میں طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کیا، میلے میں ثقافتی ڈانس نے رنگ بکھیردیئے ۔

شہید بینظیریونیورسٹی پشاور برائے خواتین میں رنگارنگ میلہ ہوا،تقریب میں دلچسپی کے سب ہی سامان موجود تھے، کوکنگ ہو یا پھر میوزیکل چئیر لڑکیوں نے خوب پھرتیاں دکھائی اور روایتی رقص اتنڑ پر طلبہ جھوم جھوم گئے۔

پختون لباس پر مشتمل ماڈلنگ کے مقابلے میں جہاں خیبر پختونخوا کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا وہیں طالبات اور ججز نے بھی ایسی سرگرمیوں کو خواتین کے لئے آگے بڑھنے کا بہترین موقع قرار دیا۔

یونیورسٹی طالبہ کی جانب سے پیش کئے گئے بیلی ڈانس کو شرکا نے دل کھول کر سراہا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.