خواتین میں جینزکی بڑھتی ہوئی مقبولیت

November 13, 2017

لاہور: سردی آئی اوراپنے ساتھ بدلتے موسم کا لباس بھی لے آئی۔موقع کوئی بھی ہو، خواتین کی ترجیح  جینز ہی نظر آ رہی ہے۔

لاہور میں سجا فیملی میلہ جس کودیکھنے خواتین کی بڑی تعداد پُہنچی۔یہاں آنے والی خواتین کی پسند میں ایک اندازمشترک نظر آیا۔تقریبا ہر خاتون نے ہی جینز کو اپنایا۔

شلوار قمیض زیب تن کئے خواتین کے مطابق یہ وقت کا جنون ہے اور کہتی ہیں کہ ہر موسم کا لباس تو شلوار قمیض ہی ہے۔

خواتین کے جینز پہننے پر شوہر حضرات کہتے ہیں کہ جینزکی مقبولیت سے ان کا بجٹ قابو میں آیا ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.