ورلڈ ریکارڈ بنانے والا کمرتڑوا بیٹھا

November 10, 2017

سمندر کی تندوتیزلہروں سے کھیلنا بچوں کا کھیل نہیں ہے کیونکہ ذرا سے چوک انسان کو کئی فٹ گہرے سمندرمیں دھکیل سکتی ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا پرتگال میں جہاں ورلڈ ریکارڈ بنانے والے برطانوی سرفر کو پچاس فٹ کی بڑی لہروں پر سرفنگ کے دوران لینے کے دینے پڑگئے۔

برطانیہ میں پارٹ ٹائم پلمبر کا کام کرنے والے سرفر اینڈریو کاٹن جنہیں کوٹی بھی کہا جاتا ہے۔ سرفنگ کے دوران جائے گینٹک ویوز کا مقابلہ نہیں کرسکے اور کمر تڑوا بیٹھے۔

چھتیس سالہ اینڈریو کاٹن کو فوری طور پر سمندر سے ریسکیو کرکےمقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اینڈریو اپنے شوق کی خاطر اس سے پہلے بھی کمراورپسلیوں کو تڑواچکے ہیں ۔

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
 

ضرور دیکھئے