خوبروگلوکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک

November 8, 2017

لاہور: پاکستان کی پاپ گلوکارہ زیب بنگش نے امریکا میں مقیم نوجوان سے نکاح کرلیا۔ یہ تقریب اسکائپ کے ذریعے ہوئی۔ سادہ سے تقریب میں دونوں کے نزدیکی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

زیب بنگش کے نکاح کی تقریب میں سادگی کا رنگ نمایاں تھا۔ زیب کو ان کے دلہا نے اسکائپ کے ذریعے قبول کیا۔ زیب سفید رنگ کے لباس میں انتہائی پرکشش لگ رہی تھیں۔

 انھوں نے نکاح کی تقریب میں اپنے پیاروں کے ہمراہ خوب تصاویر بنوائیں۔

واضح رہے کہ زیب نے 2008 سے گلوکاری کا آغاز کیا ۔انھوں نے بھارتی فلموں سمیت کئی پاکستان ڈراموں کے لیے بھی ٹائٹل سونگ گائے ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.