قدرتی مناظراوررنگوں کی شاعری

October 12, 2017

راول پنڈی: قدرتی مناظر کی عکس بندی سے جذبات کی تصویر کشی تک مصوری رنگوں کی شاعری کا نام ہے۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں نوجوان آرٹسٹس نے فن کے ایسے جوہر دکھائے کہ ہر تصویر ایک تحریر نظر آئی۔

خواتین آرٹسٹس کےشاہکار راولپنڈی آرٹس کونسل میں  دیکھنے والوں کے ذوق کی پیاس بجھاتے رہے۔غمزدہ چہرے پردرد کی تحریر،لبوں پر پھیلا ایک خاموش کرب،چمکتی آنکھوں میں شوخ جذبےاوردل میں اترتےقدرتی مناظر،برش کی زبان سے کینوس پرلکھی نظمیں اور غزلیں ہیں۔

ان فن پاروں کے پیچھے آرٹسٹس کی محنت ہی نہیں ان کا شوق بھی پوشیدہ ہے۔نمائش میں آنے والے رنگوں کی اس شاعری سے ایسے محظوظ ہوئے کہ فن پاروں کو موبائل کے کیمروں میں محفوظ کرنے لگے۔  سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.