لگن سچی ہوتومشکل کچھ بھی نہیں

October 9, 2017

اسلام آباد: لگن سچی ہوتوکچھ بھی  مشکل نہیں۔ماں کی حوصلہ افزائی نے آٹ ازم سے لڑتے بچوں کووہ اعتماد دیا کہ سُرسنگیت کی وادی میں کامیابی کےجھنڈےگاڑنےلگے۔

وائلن اور پیانو پربجتےمترنم راگ کسی ان چاہی خاموشی کا متبادل ہیں۔آٹ ازم کا شکار زین اور سعد کی زبان جذبوں کے اظہار میں کھل کران کا ساتھ نہ دے سکی تودونوں بھائیوں کی انگلیوں سے پھوٹتی دھنیں اظہار کا ذریعہ بن گئیں۔

ماں نےآٹ ازم کوبچوں کی شخصیت کامستقل روگ نہ بننے دیا۔دونوں بھائیوں کی اس جوڑی کوبولنے میں معمولی مشکل پیش آئی لیکن ان کےشوق کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

لگن کی لو نے اب ان دونوں بھائیوں کی خوداعتمادی کو موسیقی میں ڈھال دیا ہے۔ پیانوسے لے کر وائلن تک ،سعد اور زین کا زوق نت نئی میٹھی دھنوں کے ذریعے اظہار پاتا ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.