نیویارک فیشن ویک ،ریمپ پرماڈل کی چپل اترگئی

By: Samaa Web Desk
September 13, 2017

 

نیویارک : نیویارک میں فیشن ویک کی آب و تاب بھرپور طریقے سے جاری ہے، جہاں ریمپ پر نت نئے رنگوں کے ملبوسات کی بہار تو ماڈلز کی کہکشائیں اتر آئی ہیں، اس دوران ریمپ پر ایک دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی، جب امریکا کی معروف ماڈل جی جی ہدید جب ریمپ پر آئیں تو واک کے دوران دائیں پاؤں میں موجود چپل پیروں سے اتر کر زور سے پیچھے کی جانب چلی گئی۔

تاہم ٹاپ ماڈل جی جی نے کمال کی خود اعتمادی دکھائی اور چپل کی پرواہ کیے بغیر پر اعتماد انداز سے کیٹ واک کی اور واپس چلی گئیں۔ ریمپ پر یہ اچانک صورت حال کیمروں کی آنکھوں نے محفوظ کرلی۔ ویڈیو دیکھیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.