پاکستان فیشن ویک کی رونقیں

By: Samaa Web Desk
September 13, 2017

کراچی: پاکستان فیشن ویک کے پہلے دن رنگارنگ سرگرمیاں رہیں۔

زرق برق عروسی کلیکشن، بھاری کامدار لہنگے،ماڈرن کٹس سے مزین چولیاں،پاکستان فیشن ویک کا پہلا روز ویڈنگ سیزن سے خاصا متاثر تھا۔

ونٹر کلیکشن میں گہرے مخمل پر بھاری کام نظر آیا۔ہر دوسرے ڈیزائنر کی تخلیقات میں انفرادیت نمایاں تھی۔

دلہنوں کے روپ میں نظر آتی ماڈلز کے کے بالوں کے اندازنےانھیں مزید دلکش بنادیا۔

فیشن ویک کےپہلے روز موسم سرما میں ہونے والی شادیوں کی مناسبت سے تمام تر لوازمات موجود تھے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.