گلگت کی حسین وادیوں میں ثقافتی میلہ

September 12, 2017

گلگت : ضلع نگر کے خوبصورت سیاحتی مقام ہوپر میں ثقافتی میلہ سج گیا، روایتی رقص اور کھیلوں نے لوگوں کے دل جیت لئے۔

فضاء میں خوبصورت علاقائی دھنیں بکھری ہیں، ہوپر نگر میں ثقافتی میلہ سجا ہے، نوجوانوں اور بزرگوں نے جب 150 سال پرانی تلواروں کے ساتھ رقص کیا تو تو شرکاء جھوم جھوم اٹھے

بچوں میں رسہ کشی کا مقابلہ ہوا، جیت کی خوشیاں بھی خوب منائی گئیں، علاقے سے مٹتے صدیوں پرانا کھیل بسرو کی یاد بھی تازہ ہوئی، قدیم جنگی ساز و سامان نے ماضی کے دریچے کھول دیئے۔

ہوپر فیسٹول کے منتظیم محمد صالح کا کہنا ہے کہ ہلہ گلہ سے بھرپور ہوپر ثقافتی فیسٹول 4 دن جاری رہے گا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.