سما پر ملی نغموں کا مقابلہ، بنو پاکستان کی آواز چھاگیا

By: Samaa Web Desk
August 11, 2017

کراچی : وطن سے بے لوث محبت دکھانی ہے پاکستان کی آواز کہلانی ہے، سماء پر بنو پاکستان کی آواز کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔

بننا چاہتے ہیں پاکستان کی آواز، جتانا ہیں وطن سے محبت، سماء نے پلیٹ فارم دیا اور ملی نغموں کا خزانہ لایا، موقع ملا ہر محب وطن پاکستانی کو اپنی آواز کا جادو جگانے کا۔

پاکستان کی آواز چننے کے مشن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آڈیشنز ہوئے، 14 نوجوان منتخب کئے گئے، بنو پاکستان کی آواز کا مین راؤنڈ آج سے شروع ہوگیا۔

پہلے روز ٹائٹل کے 7 امیدواروں نے آواز کا جادو جگایا، ججز نے رائے دی، نوک پلک سنوارنے کے قیمتی مشورے بھی ملے۔

سماء کے مارننگ شو پر بنو پاکستان کی آواز کا سیمی فائنل 13 اگست کو ہوگا، جبکہ پاکستان کی آواز منتخب ہوگی، جشن آزادی کے روز 14 اگست کو، خوش نصیب فاتح کو حبیب آئل کی جانب سے 800 سی سی کار ملے گی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.