مغربی طرز کے جھلملاتے ملبوسات

By: Samaa Web Desk
August 8, 2017

لاہور : ملبوسات کی نمائش کے لئے لاہور میں رنگا رنگ فیشن شو سجایا گیا، ماڈلز نے اداوں کے جلوے دکھائے تو گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

لاہور میں سجنے والے فیشن شو میں مغربی طرز کے جھلملاتے ملبوسات خوبرو ماڈلز کی ادائیں، ماڈرن میک اپ اور ہیر اسٹائلز نظر آئے،جس میں ماڈلز نے عروسی ملبوسات زیب تن کرکے خوب جلوے بکھیرے اور ریمپ پر کیٹ واک کر کے محفل کوجگمگائے رکھا ۔

فیشن شو میں گلوکاروں نے بھی مختلف گیت سنا کر شرکا کو جھومنے پر مجبور کردیا، شوخ اور ہلکے رنگوں کے امتزاج سے تیار کئے گئے ملبوسات دیکھنے والوں کو خوب بھائے ۔

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.