یوم آزادی کےحوالےسےنمائش،مصوروں نےرنگ بکھیردئیے

Samaa Web Desk
August 3, 2017

راولپنڈی: خوبصورت ملک کی مٹی سونا،ہر نظارابے مثال اورہرشہرتہذیب کا اعلیٰ نمونہ ہے۔ یوم آزادی کے حوالے سے نمائش میں مصوروں نےپاکستان کی خوبصورت  رنگ بکھیرے۔

جشن آزادی کی مناسبت سے راولپنڈی آرٹس کونسل میں سجی خوبصورت نمائش کی۔مصوروں نے خیال کو حقیقت کے سانچے میں ڈھالا تو کمال شاہکار تخلیق ہوئے۔

دیہاتی زندگی کی خوبصورتی ہو یا شہرکی مصروف زندگی،مصوروں نے سوہنی دھرتی کا نقشہ ایسا کھینچا جس کو دیکھ کرحب الوطنی کاجذبہ تازہ ہوجائے۔

بابائے قوم کی تصویر،جہانگیرکی بارہ دری اورلاہورکےشاہی قلعہ کی پینٹگز بھی نمائش میں رکھی گئی ہیں۔

یہاں آنے والوں نے ان خوبصورت اور تاریخی مناظر کوموبائل کیمروں سے محفوظ کیا۔

ماہ آزادی کی مناسبت سے سجنے والی تصویری نمائش میں موجود فن پارے ارض پاک کی  خوبصورتی کا دلکش نظارہ دیتے ہیں۔ سماء