محبت کی خاطر شہزادی نے شاہی خاندان قربان کردیا

By: Samaa Web Desk
May 18, 2017

ٹوکیو: جاپان کی شہزادی ماکو نے محبت کی خاطر شاہی خاندان قربان کر کے عام شہری سے منگنی کرلی۔

جاپان میں محبت جیت گئی شان و شوکت شکست کھاگئی، جاپان کے بادشاہ 'آکی ہیتو' کی پچیس سالہ پوتی ماکو نے ہم سن قانون دان کی کوموروسے منگنی رچالی۔

اب وہ جاپان کے شاہی قانون کے مطابق شاہی خاندان کی سہولیات سے محروم ہوجائیں گی۔

شہزادی ماکو اور کی کومورو کی پہلی ملاقات ٹوکیو کی انٹرنیشنل کرسچیئن یونیورسٹی میں دورانِ تعلیم ہوئی تھی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.