سماءکی قومی ترانہ مہم جوش وخروش سےجاری

May 17, 2017

راول پنڈی: ترانہ سناؤ،جذبہ جگاؤ۔ سماء کی براہ راست قومی ترانہ مہم جاری ہے۔ آج راولپنڈی کے پریزینٹیشن کانونٹ ہائی اسکول کی فضائیں ترانے سے گونج اُٹھیں ۔

قومی ترانے کے خوبصورت بول وطن سے محبت جگاتے ہیں تورگوں میں دوڑتے خون کو گرماتے ہیں۔

سماء اپنی روایت کے ساتھ پہنچا راولپنڈی کے پریزینٹیشن کانونٹ ہائی اسکول اورچودہ سو طالبات نے ہم آواز قومی ترانہ پڑھ کر نظم و ضبط کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

ترانہ پڑھنے والی طالبات کا جوش و جذبہ عروج پر نظر آیا۔ سبز ہلالی پرچم نے تقریب کی شان مزید بڑھا دی ۔

شاعری ایسی پراثر کہ خیال جھوم اٹھے۔ دھن ایسی میٹھی کہ روح میں اتر جائے۔ مستقبل کے معماروں نے قومی ترانہ پڑھ کر جذبہ حب الوطنی بیدار کیا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.