کوئٹہ میں اسلامی خطاطی کی قومی نمائش

Samaa Web Desk
April 28, 2017

کوئٹہ میں منعقد ہوئی اسلامی خطاطی کی قومی نمائش۔ عالمی معیار کے فن پاروں کی نمائش کو شہریوں نے خوب سراہا۔

کوئٹہ کی سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں منعقدہ تین روزہ اسلامی خطاطی نمائش میں رشید بٹ،اصغر علی، مقصود لاشاری اور ابن کلیم  سمیت ملک بھر سے فن خطاطی کے تیس سے زائد نامور اساتذہ نے شرکت کی ۔

نمائش میں خط نستعلیق، کوفی، دیوانی، اور ثلث کے علاوہ نقاشی کے عالمی معیار کے فن پاروں نے شرکاء کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش کا مقصد اسلامی ثقافتی میراث کے حامل اس خوبصورت فن سے نئی نسل کو روشناس کرانا ہے۔ سماء