حسن وجمال پرمشہوراداکارہ کے 43 ہزار ڈالرزخرچ

March 17, 2017

Smokey-Cat-Eye-Makeup-After-2

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکارہ جنیفر اینیسٹن اپنے حسن وجمال کی نگہداشت کے لئے سالانہ 43 ہزار ڈالر خرچ کردیتی ہیں۔ ٹی وی سٹ کام ”فرینڈز“اور اداکار بریڈ پٹ سے شادی اور پھر طلاق سے مشہور ہونے والی جنیفر اینی سٹن نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے خدوخال کی نگہداشت پر اٹھنے والے اخراجات کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

jennifer1

جینیفر اینیسٹن نے بتایا کہ وہ ہرچھٹے ہفتے میں  ہیئراسٹائلسٹ کرس میک ملن کے پاس جاتی ہیں جو ان کی بالوں کی رنگت اور سٹائل کو سنوارتے ہیں اور ہر مرتبہ وہ انہیں 9 ہزار 200 ڈالرزمعاوضہ دیتی ہیں۔

چہرے کی خوبصورتی کے لئے جینیفر 300 ڈالر کا مائیکرو کرنٹ فیشل کرواتی ہیں اس کے علاوہ لیزر ٹریٹمنٹ اور گلو تھرمیج بھی ہوتا ہے جس کے لئے ان کا خرچ 2 ہزار 600 ڈالرز ماہانہ کا ہے ۔ اس کے علاقہ روزانہ کے میک اپ پر بھی 6 سو ڈالر کا خرچہ اٹھتا ہے جبکہ اور اکثر اوقات صرف آنکھوں کے میک اپ کا 600 ڈالر ادا کرتی ہیں۔

jennifer

جنیفر اینیسٹن نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے فٹنس ٹرینر اور جم بھی جاتی ہیں اور ڈریس ڈیزائنر بھی ہیںجس کی فیس الگ ہے۔اس طرح ان کا سال بھر میں اپنے حسن پر خرچہ 43 ہزار ڈالرز کے لگ بھگ اٹھتا ہے۔ سماء/خبرایجنسی

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.