Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

شہراقتدارکی دیواریں پاکستانی ثقافت کی تصویربن گئیں

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2017 | Last Updated: 4 years ago

  اسلام آباد: دیواروں پر لٹکتی تصاویر تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی لیکن شہر اقتدار کی دیواریں خود پاکستانی ثقافت کی تصویربنی ہوئی ہیں۔ موہنجوداڑو کا مشہور چوپایا، چرخہ کاتتی خاتون اور ساز بجاتا مستانہ،لوک ورثہ کی دیوار پر ملکی ثقافت کی بہار ہے۔ سیاسی کارٹونز تخلیق کرنے والے صابر نذر کی رہنمائی...

 

اسلام آباد: دیواروں پر لٹکتی تصاویر تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی لیکن شہر اقتدار کی دیواریں خود پاکستانی ثقافت کی تصویربنی ہوئی ہیں۔

موہنجوداڑو کا مشہور چوپایا، چرخہ کاتتی خاتون اور ساز بجاتا مستانہ،لوک ورثہ کی دیوار پر ملکی ثقافت کی بہار ہے۔

سیاسی کارٹونز تخلیق کرنے والے صابر نذر کی رہنمائی میں نوجوان آرٹسٹس نے لوک ورثہ میں رنگوں سے دیواروں میں جان بھردی۔ان نوجوانوں کی چار دن کی انتھک محنت نے اس دیوار کو شاہکار بنادیا۔

یہ دیوار اب صرف دیوار نہیں بلکہ پاکستانی ثقافت کے حسین رنگوں سے سجی ایک پوری البم ہے۔

یہ تو سنا تھا کہ دیواروں کے کان ہوتے ہیں لیکن یہاں تو دیواروں کی زبان بھی ہے جس سے وہ ثقافت کی کہانی بیان کررہی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube