فنکارکی آنکھ خزاں سےرنگ نکال لاتی ہے

November 16, 2016

اسلام آباد: رنگ اور دلکشی توموسم بہارسے منسوب ہے لیکن ایک فنکار کی آنکھ خزاں سے بھی رنگ نکال لاتی ہے۔

اسلام آباد میں خواتین مصور خزاں کے رنگوں کو کینوس پر اتار رہی ہیں۔پیلے پتوں اورمرجھائےدرختوں سے لپٹا خزاں کا موسم اداسی کا استعارہ ہےلیکن یہ دھیمے رنگ فنکار کی آنکھ میں کوئی اور ہی رنگ جگاتے ہیں۔

قدرتی مناظر کوکینوس پرتو بہت سے لوگ اتارتے ہیں لیکن مصور خود منظر کا حصہ بن جائے تو تصویر شاہکار بن جاتی ہے ۔مصور کےمطابق لینڈ اسکیپ ہرکوئی اتنا نہیں دیکھتا لیکن آرٹسٹ ایسا ہوتا ہے کہ آتے جاتے آنکھ کوکوئی نہ کوئی چیز کلک کرجاتی ہے۔

خزاں کے مناظر اجاگر کرتی یہ تصاویر زبان حال سے کہہ رہی ہیں،رنگ باتیں کریں اورباتوں سے خوشبو آئے۔ خزاں کورنگوں کادشمن کہاجاتا ہے لیکن خزاں کے بھی اپنے ہی رنگ ہیں، اور آج یہاں ان رنگوں کو کینوس پر قید کیا جارہا ہے۔ سماء