Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

پاک بھارت امن کی کنجی صرف ستار بخش کے پاس

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2016 | Last Updated: 4 years ago

pak7-sattarbuksh-story_647_101016011505
کراچی :  پاکستان اور بھارت کے درمیان بارڈر پر امن کیسے قائم ہو، ستار بخش نے نئی اسٹریٹجک پالیسی پر سے پردہ ہٹا دیا۔

ایل او سی کا نام ذہن میں آتے ہی پرخار سرحدوں پر تعینات دونوں اطراف کے فوجی آنکھوں کے سامنے آجاتے ہیں، مگر دنیا میں ایک ایسی بھی ایل او سی ہے جہاں آپ کو فوجی نہیں بلکہ مشروم، پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ اور اس کے ساتھ مرغی اور گوشت کھڑا نظر آئے گا، یہ ایک ایسی ایل او سی ہے، جہاں دور دور حد نگاہ تک کسی اسلحہ، گولا بارود اور جنگ کا نام نہیں، یہاں بس بکتا ہے تو ذائقہ اور پیار۔

pak2-lolo5581449_101016012006
اس ایل او سی کی شروعات کسی ہوئی، یہ الگ کہانی ہے، مگر زرا یہ بھی پڑھیں۔۔!! مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ستار بخش نے پاکستان اور بھارت کے مابین ایٹمی جنگ کا خطرہ ٹالنے کا نیا طریقہ بتا دیا۔

دونوں ممالک کے درمیان امن کیسے قائم ہو، ستار بخش نے نمک مرچ کے بھاؤ کے ساتھ ایسی ترکیب لڑائی ہے کہ جو دیکھتا ہے حمایت ہی میں اپنا ووٹ ڈالتا ہے۔

CuLnUs3WEAAzpdi
دو آدھے آدھے حصوں میں بٹی اس امن کی گنجی کو جو بھی کھائے گا وہ صرف امن امن کی گائے گا، کراچی کے معروف ریسٹورنٹ ستار بخش کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں امد ہے کہ مینو میں نئے ایل او سی پیزا کا استعمال دونوں ممالک کے درمیان امن اور پیار کا نیا سنگین میل ثابت ہوگا اور امن کیلئے اس سے بہتر کوئی ترکیب نہیں ہو سکتی۔

Cu4tHWPXYAA5BOm
ایک طرح سے کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ دونوں اطراف کو ستار بخش نے بہت ہی معصومانہ انداز میں جنگ سے باز رکھنے کیلئے پیزا بنانے کے کام پر لگنے کا مفت مشورہ دے ڈالا ہے۔

اب بس انتظار ہے تو اس بات کا کہ کب یہ امن کی گنجی کراچی کی اس سڑک اس اٹھ کر بڑے ایوانوں تک پہنچے اور وہاں بھی امن کا ایسا ہی بول بالا ہو، جیسے اس ایل او سی کی سرحد پر سبزیوں اور مسالوں کے درمیان ہے۔ تو کب کھا رہے ہیں آُ یہ ایل او سی ؟؟۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube