ہوم   >  پاکستان

بھارت طاقت کےتوازن کوشدید نقصان پہنچا رہا ہے، ملیحہ لودھی

1 month ago

امريکا ميں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ بھارت جدید اسلحے کی خریداری سے خطے میں طاقت کے توازن کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

نیویارک میں اسلحے کی روک تھام پر کام کرنے والی اقوام متحدہ کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کی عسکری جارحانہ پالیسیاں اس کے انتہا پسند رویے کی عکاس ہیں جب کہ خطے کے امن اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

مسئلہ کشمیر: ملیحہ لودھی کااقوام متحدہ کی چوتھی کمیٹی سےخطاب

انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے بعد بلااشتعال بھارتی جارحیت بھارتی عزائم کا ثبوت ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں تسلط بڑھانے کےلیے بھارتی اقدامات خطے کو سنگین خطرات لاحق کر دیے ہیں۔ پاکستان خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دی جاسکے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Maleeha Lodhi, UN, India, Pakistan, Kashmir
 
مقبول خبریں