ہوم   > Latest

بھارتی ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی کے ہاتھ میں آگئے ہیں،عمران خان

2 months ago

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پر فاشسٹ ہندوؤں نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کرلیا، مقبوضہ کشمیر میں محصور 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے، دنیا سنجیدگی سے بھارتی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کےمتعلق سوچے جو فاشسٹ مودی کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں۔

 

وزیراعظم عمران خان نے عالمی ادارے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں اپنے مبصرین بھیجے، بھارتی مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ بھارتی مسلمانوں کو حراست اور شہریت منسوخی کا سامنا ہے، آر ایس ایس کےغنڈے پورے بھارت میں تباہی مچاتے پھر رہے ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت پرفاشسٹ ہندوؤں نےجرمن نازیوں کی طرح قبضہ کرلیا ہے، جن بوتل سے باہر آ چکا، اب دنیا سنجیدگی سے بھارتی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کے متعلق سوچے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار فاشسٹ مودی کے ہاتھ لگ چکے ہیں جس پر دنیا کونوٹس لینا چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہندو بالادستی کے ایجنڈے پر چلنے والی مودی حکومت، نہ صرف پاکستان بلکہ نہرو اور گاندھی کے ہندوستان کے ہر طبقہ فکر خصوصا اقلیتوں کیلئے خطرہ ہے، نازی نظرئیے اور مودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس کے نسل کشی پر مبنی ایجنڈے کے مابین تعلق جاننے کیلئے گوگل سے مواد لیا جا سکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں