Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > Latest

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بلائے گئے ایوانوں کا مشترکا اجلاس شروع ہوگیا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بحث ہوگی۔

 پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایوان مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کیخلاف قرارداد منظور کرے گا۔

بلائے گئے اجلاس کا مقصد مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے متعلق قومی اتفاق رائے پیدا کرنا اور بھارتی مظالم کے خلاف عالمی برادری کے سامنے ایک پلیٹ فارم سے آواز اٹھانا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے معاملے پر سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔

پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوبد باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے مشترکا اجلاس میں شرکت کیلئے وفاقی کابینہ کی منگل کو طلب بیٹھک بھی بدھ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کوختم کردیا جس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی علاقہ کہلائے گی جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube