ہوم   > Latest

کرتار پور راہداری مذاکرات،80فیصد معاہدہ مکمل ہوگیا ہے،پاکستان

3 months ago

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی، 80 فیصد کے قریب معاہدہ ہوگیا ہے، 20 فیصد معاملات طے کرنے پر بات چیت جاری ہے گی۔ کرتار پور راہداری پر ہونے والے پاک بھارت مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام پر میڈیا سے گفت گو...



پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی، 80 فیصد کے قریب معاہدہ ہوگیا ہے، 20 فیصد معاملات طے کرنے پر بات چیت جاری ہے گی۔



کرتار پور راہداری پر ہونے والے پاک بھارت مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام پر میڈیا سے گفت گو میں پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے، جو ممکن ہوگا تعلقات اور امن کیلئے اس حد تک جائیں گے۔


 

بھارت کی جانب سے ویزوں کی تعداد 10،000 تک کرنے کی درخواست پر صحافیوں کی جانب سے کئی سوالات پوچھے گئے، تاہم اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے مذاکرات کی تفصیل پر ترجمان نے تفصیل بتانے سے انکار کردیا۔








ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات مکمل ہونے تک تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جاسکتا، کوشش ہے کہ جلد معاملات طے پا جائیں، کرتار پور راہداری کھولنے کا مقصد امن کا حصول ہے۔


 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اس کا جواب دینا قبل از وقت ہے۔



انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے کے مذاکرات کے دوسرے دور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات میں اہم امور زیرغور آئے، بھارت سے آنے والے سکھوں کیلئے کرنسی کی مقدار، رجسٹریشن اور ویزوں کی معیاد پر بات چیت ہوئی۔ منصوبے کے افتتاح کی تقریب کیلئے تاریخ کے تعین کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


 

کرتاپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ واہگہ بارڈ پر ہوا، بارہ رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کی۔ بھارت کی جانب سے جوائنٹ سیکریٹری داخلہ ایس سی ایل داس آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ شریک ہوئے۔



راہداری کے افتتاح کی تقریب کیلئے تاریخ کے تعین کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ منصوبے کی تعمیر کیلئے پاکستان کی جانب سے سڑک کی تعمیر اوردریا راوی پر پل کا کام بھی کافی حد تک مکمل ہوگیا ہے۔


 

مذاکرات کے بعد بھارت کی جانب سے بھارتی میڈیا کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں