ہوم   > Latest

اسپیکر قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس پر پابندی لگا دی

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2019 | Last Updated: 11 months ago

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کفایت شعاری کے تحت قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کی سب کمیٹیز کے اجلاس بھی منعقد نہیں ہوسکیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کفایت شعاری کے باعث پابندي عائد کی ہے۔ پابندی کے باعث قائمہ کمیٹیز کے اجلاس صرف اسمبلی سیشن کے دوران بلائے جا سکیں گے۔

 

پابندی کا اطلاق پبلک اکاونٹس کمیٹی ( پی اے سی) اور پارلیمانی کمیٹیوں پر نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ منگل کو ہونے والے قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں آصف علی زرداری نے شریک ہونا تھا جب کہ چیئرمین قائمہ کمیٹی انسانی حقوق بلاول بھٹو زرداری نے بھی اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔

قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ ہونے کے بعد آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ بھی موخر ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube