ہوم   > Latest

لائن آف کنٹرول پر دھماکے میں 5 فوجی جوان شہید، وزیراعظم کی مذمت

5 months ago

File Photo

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آزاد کشمیر کے سیکٹر چھمب میں دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر میں برنالہ کے مقام پر دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

 شہید ہونے والے اہلکاروں میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، زوہیب، شیر زمان اور غلام قاسم شامل ہیں۔ دھماکے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت ایل او سی پر دوطرفہ جنگ بندی معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بزدلانہ وار بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں