Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > Latest

ننکانہ صاحب میں فائرنگ، چار افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jun 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او ننکانہ صاحب کے مطابق بگاچک کے 2 گروپوں میں پرانی دشمنی چلی آرہی ہے، دونوں گروپوں میں پہلے بگا چک میں جھگڑا ہوا، ایک گروپ اپنے زخمی کو لے کر اسپتال پہنچا تو دوسرے گروپ کے افراد بھی وہاں پہنچ گئے۔

 

اسی دوران ایک جانب سے مشتعل شخص نے اسپتال میں فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گروپوں کے 4 افراد جاں بحق، جب کہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔

 

حملے کے بعد اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان اسپتال سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔

 

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے علاقہ ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube