عمران خان کا اعلیٰ سطح کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

June 12, 2019

 

وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ اس کمیشن میں سارے تحقیقاتی ادارے شامل ہوں گے۔

 قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیشن میں سارے تحقیقاتی ادارے شامل ہوں گے، 24ہزارارب کا قرضہ کیسے چڑھا؟انکوائری کمیشن کے ذریعے پتا لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن کے ذریعے10سال میں لیے گئے قرضے کی تحقیقات کی جائیگی، اس کمیشن میں ایف بی آر، ایس ای سی پی، آئی ایس آئی ، آئی بی، ایف آئی اے، ایف بی آر، ایس ای سی پی، کے نمائندے شامل ہونگے تحقیقاتی کمیشن کی نگرانی خود کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ 10سال میں ملکی قرضہ 6ہزارارب روپے سے30 ہزارارب روپے ہوگیا، مشرف کے 8 سال کے دورمیں 2 ارب ڈالرزکا غیرملکی قرضہ بڑھا، پاکستانیوں کے 10ارب ڈالرزکے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس ہیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ بجٹ میں غریبوں کے لیے راشن اور سستے گھر کیلئے رقم مختص کی، پاک فوج نے دفاعی بجٹ میں کمی کا تاریخی فیصلہ کیا، پاکستانی خیرات دینے میں آگے اور ٹیکس دینے میں پیچھے ہیں، ٹیکس دیئے بغیرملک نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ریاست مدینہ کے اصولوں کے تحت بنے گا، مدینہ کی ریاست جدید ریاست تھی، مدینہ کی ریاست کے اصول برابری کی بنیاد پر بنے تھے مدینہ کی ریاست کے اصول مغربی ممالک میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب میرے نیچے نہیں،آج کی عدلیہ آزاد ہے، نیب کا چیئرمین ہمارا لگایا ہوا نہیں،ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے لگایا، پہلےدن سےاپوزیشن نے مجھے پارلیمنٹ میں تقریرکرنے نہیں دی، اپوزیشن پرکیسزمیں نے نہیں بنائے۔

اپوزیشن چاہتی ہے ان کواین آر او دیا جائے، آج شورمچ رہا ہے کہ زرداری جیل میں ہے، ن لیگ،پیپلزپارٹی اکٹھی ہوگئی، پیپلزپارٹی اورن لیگ کی دونوں حکومتیں کرپشن کی وجہ سے ختم ہوئیں۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت پردستخط کیے، دواین آراوز کی قیمت ملک نے ادا کی، 2008 کے بعد ملک پرجوقرضہ چڑھا اسکی وجہ دونوں جماعتوں کی کرپشن ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ نے کھل کرکرپشن کی، دونوں جماعتوں نے کرپشن کرکے پیسا ہنڈی کےذریعے باہربھجوایا، ن لیگ نے10 سال میں 4کمپنیوں سے 30 کمپنیاں بنائیں، زرداری کی ایک سوارب روپے کی منی لانڈرنگ سامنے آئی، انہوں نے پوری کوشش کی ملک کو تباہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدارچھوٹی چیزہے،چاہےجان چلی جائے،ڈاکوؤں کونہیں چھوڑوں گا، ملک مشکل میں ہے،ہم سب مل کر قربانی دیں گے، عوام میرےساتھ مل کرپیسہ اکٹھا کریں، 30 جون سے پہلے ایمنسٹی اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اس کےبعدبےنامی جائیدایں اوراکاؤنٹس ضبط ہوجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا مجھ پراعتماد ہے،ایف بی آرکوٹھیک کروں گا، چند مہینے مشکل ہیں اسکے بعد پاکستان اوپراٹھے گا اورسرمایہ کاری ہوگی۔