ہوم   > Latest

پاکستانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بھارتی ہم منصب کے نام خطوط

6 months ago

پاکستان نے بھارت کی طرف پھر امن اور دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے مودی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر خط ارسال کیے۔

پاکستان کی جانب سے ارسال کیے گئے خطوظ میں مبارک باد اور خیرسگالی پیغامات کے ساتھ مذاکرات کی دعوت بھی دہرائی گئی ہے۔ اپنے خط میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، جس کیلئے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امن اور استحکام سے ہی خطے میں ترقی آسکتی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ غربت اور دیگر مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، خطے کی ترقی کیلئے ایک دوسرے کا احترام اور مل کر کام کرنا ہوگا، اسلام آباد کے اقدامات سے دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان صرف امن چاہتا ہی نہیں،اس کیلئے عملاً کوشاں بھی ہے۔

دوسری جانب شاہ محمود قريشي نے بھی بھارتي وزير خارجہ ایس جے شنکر کو مبارکباد اور ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔ شاہ محمود قریشی کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ پاکستان پورے خطے کی ترقی چاہتا ہے، مودی سرکار امن کی جانب آئے، تاکہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بیٹھ کر بات کی جائے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں