Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > Latest

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago

RELIGION-EID/

ملک بھر میں عید الطفر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، اس موقع پر نماز عید الفطر کے چھوٹے اور بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں فرزندان توحید نے بھرپور شرکت کی۔

وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں‌ میں‌ نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اسلام آباد میں سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد اور لاہور میں بادشاہی مسجد میں ہوا، جس میں‌ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، اعلی حکام اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد ملکی خوشحالی اور استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت شہر شہر نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، فرزندان اسلام نے ملکی سلامتی و خوش حالی کیلئے دعائیں مانگیں۔ بعد ازاں لوگوں نے آپس میں گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیں۔

کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوا جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

عیدالفطر کے موقع پرشہر قائد کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکاروں نے بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے، اہم عیدگاہوں پر نمازیوں کے لیے واک تھروگیٹ لگائے گئے تھے۔

عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام مرکزی عیدگاہ میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع منعقد کیا گیا۔

عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ اور پشاور میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube