ہوم   > Latest

فیصل آباد،کام سمجھ نہ آنے پرچینی انجینیرنےمزدور کو بھٹی میں پھینک دیا

4 months ago

فیصل آباد کے علاقے ساہیوانوالہ میں چینی انجینیر کو مزدور کا کام سمجھ نہ آنے پر اسے  بھٹی میں دھکا دے دیا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ساہیوانوالہ میں واقع نجی فیکٹری میں تعینات چینی انجینیر کو مقامی مزدور کا کام سمجھ نہیں آیا، جس پر چینی انجینیر غصے میں آگیا اور مزدور...



فیصل آباد کے علاقے ساہیوانوالہ میں چینی انجینیر کو مزدور کا کام سمجھ نہ آنے پر اسے  بھٹی میں دھکا دے دیا۔



پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ساہیوانوالہ میں واقع نجی فیکٹری میں تعینات چینی انجینیر کو مقامی مزدور کا کام سمجھ نہیں آیا، جس پر چینی انجینیر غصے میں آگیا اور مزدور کو گرم بھٹی میں دھکا دے دیا۔


یہ منظر دیکھ کر دیگر مزدوروں نے جلدی سے بھٹی سے مزدور کو نکالا اور تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا۔ واقعہ کے خلاف فیکڑی مزدوروں کی جانب سے چینی انجینیر کو گرفتار کرنے اور واقعہ پر شدید احتجاج کیا گیا۔


مزدوروں کا کہنا تھا کہ چینی افسر نے کام سمجھ نہ آنے پر مزدور شہروز کو دھکا دیا، جس پر پولیس نے چینی انجینیر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے چینی انجینیر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد مزدوروں نے احتجاج ختم کردیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں