ہوم   > Latest

نوازشریف نے سزا معطلی کیلئے دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

7 months ago

سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کیلئے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی، نواز شریف نے ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر سزا معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

وکیل کی جانب سے دائر کی درخواست کے ساتھ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔

درخواست کے متن کے مطابق تمام ڈاکٹرز نے نواز شریف کی صحت کو تشویشناک قراردیا ہے، میڈیکل بورڈ کی رائے کے مطابق نوازشریف متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔

عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرزس کے مطابق ذہنی دباؤ کے ماحول میں بیماریوں میں اضافہ ہوسکتاہے۔ امریکا ، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے طبی ماہرین نے بھی نواز شریف کا معائنہ کیا جبکہ غیر ملکی ڈاکٹرز نے بھی ذہنی تناؤ کو نواز شریف کی صحت کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے طبی بنیادوں پر ہی نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست مسترد کی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور وہاں سے علاج کی غرض سے 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت حاصل کی تھی جس کی مدت 7 مئی کو ختم ہوئی۔

اس دوران نواز شریف کی جانب سے علاج کیلئے بیرون ملک جانے اور ضمانت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا تھا، جس کے بعد نواز شریف کو پھر سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں