Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

کراچی، پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچی میں گذشتہ روز یونیورسٹی روڈ پر صفورا چورنگی کے قریب پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق بچے کي پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کرلي گئی، جبکہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر ليا گيا۔ ایڈشنل پولیس سرجن ڈاکٹر شیراز کے مطابق بچے کو گولی دائيں جانب سے سینے میں لگی اور بائيں جانب...

کراچی میں گذشتہ روز یونیورسٹی روڈ پر صفورا چورنگی کے قریب پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق بچے کي پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کرلي گئی، جبکہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر ليا گيا۔

ایڈشنل پولیس سرجن ڈاکٹر شیراز کے مطابق بچے کو گولی دائيں جانب سے سینے میں لگی اور بائيں جانب سے کمر سے پار ہوگئی، بچے کو 10 سے 15 فٹ کے فاصلے سے ایک ہی گولی لگی جو کہ جان لیوا ثابت ہوئی۔

فائرنگ کا مقدمہ سچل تھانے میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف اقدام قتل اور قتل خطا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر 2 اہلکاروں سے تفتيش جاري ہے۔

یونیورسٹی روڈ پر پولیس کی مبینہ فائرنگ، ڈیڑھ سال کا بچہ جاں بحق

جاں بحق بچے احسن کے والدین نے ايف آئي آر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ ہماری مرضی سے درج نہیں کيا گيا، پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے بچے کی جان گئی۔ والد کاشف راجہ کا کہنا ہے کہ بچہ میری گود میں تھا، اہلیہ نے بتایا کہ بچہ زخمی ہوگیا ہے۔

مشير اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ غلط کارروائی کےخلاف قانون حرکت میں آئے گا، الزام پولیس پر لگ رہا ہے اس لیے تحقیقات پولیس کو نہیں کرنی چاہیئے۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزيراعليٰ سندھ فوري استعفيٰ ديں کیونکہ مراد علي شاہ ہر شعبے ميں ناکام ہو چکے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube