ہوم   > Latest

پشاور میں پولیس پر حملہ، اہلکار جاں بحق، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک

8 months ago

پشاور کے علاقے حیات آباد میں فائرنگ سے ايک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگيا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

نمائندہ سماء کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان ایک مکان میں چھپ گئے ہیں، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا، گھر میں چھپنے والے ملزمان کی تعداد 3 سے 4 ہے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاع پر پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی جس میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں