ہوم   > Latest

وزیراعظم آج کراچی پیکج کااعلان کریں گے

9 months ago

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان آج کراچی میں مصروف دن گزاریں گے۔ کراچی پیکج کا اعلان کرنے کے علاوہ مختلف  منصوبوں کا افتتاح اور ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں ۔

عمران خان آج کراچی پیکج کا اعلان کریں گے، گورنرسندھ نے پيکيج کوحتمی شکل دے دي ۔

کراچی پیکج میں گرین لائن بس منصوبے کوفعال کرنے کيلئے آٹھ ارب جاری کرنے اور سال 2047 کے نام سے نياماسٹر پلان بنانے کا فيصلہ بھي کياگيا ہے۔

پيکج ميں لیاری ایکپریس وے کوہیوی ٹریفک کيلئے کھولنا بھي شامل ہے جبکہ دوطرفہ ٹریک کوبہتر بنانے کيلئےدوارب روپے جاری کئے جائيں گے ۔

پیکج کے تحت اورنگی ٹاؤن میں سیوریج کے پانی کوقابل استعمال بنانے کيلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سوفیصد فنڈنگ کرنے کے علاوہ کے فور کی نئی لاگت کی پچاس فیصد فنڈنگ وفاقی حکومت کرے گی۔

عمران خان گوادر کا دورہ مکمل کرکے گزشتہ رات کراچي پہنچے تھے ، انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعيل اور ايم کيوايم پاکستان کے وفد سے ملاقاتيں کيں۔ انہوں  نے گورنرعمران اسماعيل سے ملاقات ميں کراچي ميں جاري ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کي ہدايت کي ۔

وزيراعظم آج گورنر ہاؤس ميں مختلف اجلاسوں کي صدارت اور باغ ابن قاسم ميں شجرکاري مہم کا آغاز کريں گے۔ جبکہ ارکان قومي و صوبائي اسمبلي سے ملاقاتيں بھي شيڈول ہيں ۔

بعد ازاں وہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس رہنما سردار علی گوہر کی دعوت پر گھوٹکی پہنچیں گے جہاں جلسہ عام سے خطاب اور پارٹی رہںماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں